حافظ نعیم الرحمن 13

پاکستان میں ایسا مافیا جو ساری پارٹیوں میں موجود ہے، حافظ نعیم الرحمان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایسا مافیا ہےجوساری پارٹیوں میں موجود ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بڑے کاشت کار انکم ٹیکس ادا نہیں کرتے، بڑے بڑے جاگیردار ٹیکس نہیں دیتے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے جاگیردارٹیکس نہیں دیتے جن پر ٹیکس لاگو ہی نہیں ہوتا ان سے 500 ارب تک لیوی کے نام پر ٹیکس لیا جا رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ یہ ظلم کی ایک مثال ہے، تنخواہ دارطبقے سے 605 ارب ٹیکس وصول کیا گیا، بجٹ میں مڈل کلاس طبقے پر ٹیکس کوختم کیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غریب آدمی کو انہوں نے مار دیا ہے، پاکستان کا اندرونی اور بیرونی قرضہ تیزی سےبڑھتا جا رہا ہے، ملک میں زراعت کا شعبہ تباہ ہو چکا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایسا مافیا ہے جو ساری پارٹیوں میں موجود ہے، یہی مافیا چینی کا بحران پیدا کرکے فائدہ اٹھاتا ہے، کیپسٹی پیمنٹ کے نام پر لوٹا جا رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی کوریلیف دیا جائے، صحت،تعلیم،سکلز، روزگارنہیں دیتے مگر لیپ ٹاپ بانٹ دیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ عوام کو تعلیم دینے کے بجائےلائنیں لگا کرعوام کوبھکاری بنانے کی بات کریں گے، ایک لاکھ 25 ہزار ماہانہ کمانے والے کو ٹیکس چھوٹ دی جائے، بجٹ میں جاگیرداروں پر ٹیکس لگا کر چھوٹے کاشت کاروں کو ریلیف دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں