مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان میں 61 فیصد خواندگی کی شرح ریکارڈ ہوئی، جس میں 68 فیصد مرد اور 53 فیصد خواتین پڑھی لکھی ہیں۔
پہلی ڈیجیٹل مردم شمار کے مطابق 10 سال یا زائد عمر کے 10 کروڑ 41 لاکھ افراد پڑھے لکھے ہیں۔ اسلام آباد 84 فیصد خواندہ آبادی کے ساتھ سرفہرست ہے۔66 خواندہ آبادی کے ساتھ پنجاب دوسرے نمبر پر، سندھ 58 فیصد کے ساتھ تیسرے، خیبرپختونخوا 51 فیصد کے ساتھ چوتھے اور بلوچستان 42 فیصد خواندہ آبادی کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔
ملک میں 36 فیصد بچے سکول سے محروم ہیں جب کہ پانچ سے 16 سال کی عمر کے دو کروڑ 53 لاکھ 70 ہزار بچے سکولوں سے باہر ہیں۔