پاکستان سٹاک مارکیٹ 28

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شیئرز ٹریڈنگ کے قواعد میں بڑی تبدیلی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شیئرز ٹریڈنگ کے قواعد میں بڑی تبدیلی ہو گئی۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کے مطابق سٹاک سرمایہ کاروں کو رقوم اور شیئرز کی رسائی اب ایک روز میں ہوگی جبکہ سٹاک ایکسچینج میں ٹی پلس ون سیٹلمنٹ سائیکل 9 فروری سےموثر ہوجائے گا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شیئرز منتقلی و ادائیگی اب دو دن کے بجائے ایک دن میں ہوں گی، ٹی پلس ون سائیکل ایس ای سی پی، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، این سی سی پی ایل کی مدد سے نافذ ہوگا۔

سٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹی پلس ٹو اور ٹی پلس ون سیٹلمنٹ سے عالمی و مقامی سرمایہ کاری بڑھے گی جبکہ ٹی پلس ون سائیکل کے بعد ٹی پلس زیرو کے نفاذ پر غور کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں