نئی دہلی(رپورٹنگ آن لائن)بھارت کے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اورچین کو الگ کرنے کی خواہش رکھنے والوں کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ پاکستان اورچین ایک ساتھ ہیں،حکومت اپنی غلطیاں تسلیم کرے اور فوج کے پیچھے نہ چھپے، یہ بزدلی ہے۔ حکومت غلط فیصلے کرتی ہے تو اسے فوج، بحریہ اور فضائیہ کے پیچھے نہیں چھپنا چاہیے۔ہم آپ کی مدد کریں گے بلکہ پوری اپوزیشن حکومت کی مدد کرے گی لیکن ہمیں بتائیں کہ ہوا کیا تھا؟بھارتی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین نے ہماری 2 ہزار مربع کلومیٹر زمین کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے لیکن وزیراعظم کہتے ہیں کہ کسی نے ہمارے علاقوں پر قبضہ نہیں کیا۔
راہول گاندھی نے کہا کہ حکومت غلط فیصلے کرتی ہے تو اسے فوج، بحریہ اور فضائیہ کے پیچھے نہیں چھپنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم آپ کی مدد کریں گے بلکہ پوری اپوزیشن حکومت کی مدد کرے گی لیکن ہمیں بتائیں کہ ہوا کیا تھا؟کانگریس پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ میرا تعلق شہدا کے خاندان سے ہے اور مجھے شہیدوں کے دکھ اور تکلیف کا احساس ہے۔راہول گاندھی نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ جب فوج کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے تو فوجیوں اور ان کے خاندان کو دکھ ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے چین کے ساتھ معاملہ خراب کیا، ہماری خارجہ پالیسی کا مقصد کیا ہے؟انہوں نے کہا کہ اگر ہمارا مقصد چین اور پاکستان کو علیحدہ کرنا تھا تو اطلاع کیلئے عرض ہے کہ پاکستان اور چین ایک ساتھ ہیں، یہ اس لیے ہوا کیونکہ حکومت نے خارجہ پالیسی میں بیاحتیاطی کی۔









