اویس قادر شاہ 51

پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر قائم مقام گورنر سندھ کا پیغام

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)قائم مقام گورنر سندھ سید اویس قادر شاہ نے پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی لازوال دوستی باہمی اعتماد، اسٹریٹجک تعاون اور ہر آزمائش میں ثابت قدم شراکت داری کی روشن مثال ہے۔

نہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات نہ صرف علاقائی استحکام بلکہ اقتصادی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط اور مستحکم ہو رہی ہے اور دونوں ممالک ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

قائم مقام گورنر سندھ نے کہا کہ چین نے جدید ترقی، ٹیکنالوجی اور عالمی اقتصادی استحکام کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن سے پوری دنیا استفادہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سمیت مختلف مشترکہ منصوبوں نے پاکستان اور چین کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم چین کے ساتھ اپنی تاریخی، دیرینہ اور مثالی دوستی پر فخر کرتی ہے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان محبت، احترام اور تعاون کے رشتے آنے والے برسوں میں مزید مستحکم ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں