فرحان یوسف 21

پاکستان انڈر 19 ٹیم انگلینڈ میں اچھے نتائج کے لیے پرعزم ہیں، کپتان فرحان یوسف

لندن( رپورٹنگ آن لائن) پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان فرحان یوسف کا کہنا ہے کہ انہیں تمام کھلاڑیوں پر اعتماد ہے اور اچھے نتائج کی امید ہے۔

فرحان یوسف نے کہا کہ ملتان کی مشکل کنڈیشنز میں ہماری تیاریاں اچھی رہیں، جبکہ انگلینڈ کے موسم سے جلد ہم آہنگ ہونا اہم ہوگا، ٹیم میں بہت اچھی ہم آہنگی ہے انگلینڈ کے لیے ٹیم کی تیاریاں اچھی جا رہی ہیں، انگلش کنڈیشنز کے مطابق بھرپور تیاری کی ہے اور تمام کھلاڑی پُرجوش اور اچھی طرح تیار ہیں۔اور تمام کھلاڑی پُرجوش ہیں

پاکستان انڈر 19 ٹیم ارنڈیل میں 2 سے 5 ستمبر تک یوتھ ٹیسٹ کھیلے گی، جبکہ انگلینڈ میں 9 سے 16 ستمبر تک چار ایک روزہ میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں