شرجیل انعام میمن 43

پاک فوج نے ثابت کیا پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے،شرجیل انعام میمن

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) تقریب میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، یہ دن پوری قوم کے لیے عید سے کم نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک ہے اور کوئی بھی اسے میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، پاک فوج نے دنیا کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان ایک طاقتور ریاست ہے۔

سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا جبکہ شہید بینظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی کی بنیاد رکھی، بلاول بھٹو نے بھی عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کیا، پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور معرکہ حق کی کامیابی قوم کے لیے خوشی کا دن ہے۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ معرکہ حق کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا، بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کے دورے کے دوران کشمیر کے مسئلے کو مؤثر انداز میں اٹھایا اور عالمی برادری کو حقائق سے آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی حکمران جماعت نے بلاول بھٹو زرداری پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ان کے خلاف بیانات دیے اور غیر معمولی سیاسی تنقید کی، بھارتی میڈیا نے اس دوران منفی اور غلط رپورٹنگ کی جبکہ پاکستانی میڈیا نے ذمہ دارانہ اور مثبت کردار ادا کیا۔

مزید برآں، انہوں نے کہا کہ بھارت کے بعض چینلز پر یہ تاثر دیا جاتا رہا کہ لاہور اور کراچی کو نقصان پہنچا ہے، جو سراسر غلط اور بے بنیاد تھا، حقیقت یہ ہے کہ پاکستانی فضائیہ نے معرکہ حق میں دشمن کو بھرپور جواب دیا اور پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیت کا واضح ثبوت دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں