مرتضی وہاب 9

پارکنگ فیس لینے کے حوالے سے اگر کوئی ماموں بنائے تو ماموں نہ بنیں ، مرتضی وہاب کی شہریوں سے اپیل

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) میئر کراچی مرتضی وہاب نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پارکنگ فیس لینے کے حوالے سے اگر کوئی ماموں بنائے تو ماموں نہ بنیں۔میئر کراچی مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن پر طنز کرتے ہوئے کہا: “حافظ نعیم الرحمن صاحب! آئی لو یو، کم بیک ٹو کراچی۔ حافظ صاحب لاہور سے یہاں آئیں اور کراچی کے لیے کام کریں۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی عوام کی جماعت نہیں ہے اور منافقین اب بچ نہیں پائیں گے، جماعت اسلامی والے احتجاج کی سیاست سے باہر نکل کر عملی کام کریں۔کے ایم سی پارکنگ کے حوالے سے اہم وضاحت کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی اس وقت کسی بھی سڑک پر پارکنگ فیس نہیں لے رہی، بلکہ جماعت اسلامی کے ٹانز غیر قانونی طور پر پارکنگ فیس وصول کر رہے ہیں۔

انہوں نے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا “اگر کوئی کے ایم سی کی پارکنگ کی پرچی دے رہا ہے تو ہمیں بتائیں، پارکنگ فیس کے حوالے سے اگر کوئی آپ کو ماموں بنائے تو ماموں نہ بنیں۔ جماعت اسلامی والے عوام کو ماموں بناتے ہیں۔انہوں نے آخر میں عزم دہرایا کہ وہ پیپلز پارٹی کے نمائندے ہیں اور ہمیشہ کی طرح آج بھی عوام کے درمیان موجود رہ کر ان کے مسائل حل کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں