علی خورشیدی 13

ٹنڈوالہیار میں عوامی مسائل پر بات کرنے کو کوئی تیار نہیں،علی خورشیدی

ٹنڈو الہیار (رپورٹنگ آن لائن)قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں مخالفین کے پاس ہیں اسکے باوجود کون ان کو ترقیاتی کاموں سے روک رہا ہے بدقسمتی سے ٹنڈوالہیار میں عوامی مسائل پر بات کرنے کو کوئی تیار نہیں ہے یہاں کے لوگ سیاسی طور پر باشعور ہیں.

یہاں کے تاجر پریشان ہیں دن دیہاڑے ڈاکو ہتھیار کے زور پر لوٹ مار کر کے چلے جاتے ہیں پولیس ڈاکوں کو پکڑنے میں ناکام ہوچکی ہے تاجر اور شہری غیر محفوظ ہیں اپنے گھر سے باہر نکلنا ہے 75 سالوں سے بنیادی سہولیات کیلئے سیاست ہورہی ہے ان خیالات کا اظہار اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے ٹنڈوالہیار کے دورے کے موقع پر کارکنان سے خطاب و صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ ہم ان کے قصیدے پڑھیں ہم یہ نہیں کرسکتے ہم سے 2018 کے الیکشن میں ہم سے کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیو ایم سے سیٹیں چھینی گئی پھر 2024 کے انتخابات میں ہم نے اپنی سیٹیں واپس لے لی ٹنڈوالہیار کے مسائل پر ایم کیو ایم پاکستان کے 37 اراکین اسمبلی میں بات کرینگے سندھ کے مسائل مہاجروں کے مسائل نہیں ہیں بلکہ سندھی قوم سمیت سندھ میں رہنے والی تمام برادریوں کے مسائل ہیں.

ان مسائل کے حل کیلئے آواز اٹھانا ہوگی ہم نے ٹنڈوالہیار کی تاجر برادری سمیت مختلف برادریوں سے ملاقات کی انہوں نے اپنے مسائل آگاہ کیا ابھی سیاسی موسم شروع نہیں ہوا مگر ایم کیو ایم پاکستان کے لوگ اپنے لوگوں سے رابطے میں رہتے ہیں انہوں نے مذید کہا کہ ٹنڈوالہیار میں سیوریج کا ایشو ہے ہسپتالوں میں سہولت مہیا نہیں ہے پبلک ہیلتھ کی اسکیمیں گرانڈ پر مکمل نہیں کاغذوں میں مکمل ہوچکی ہیں میں اپنے حلقے اورنگی ٹان کے مسائل حکومت کے سامنے رکھتا ہوں ان پر بات کرتا ہوں ٹنڈوالہیار کے مسائل پر بات کرنے والا کوئی نہیں ہے مخالفین سے لوگ پریشان ہیں عوام اب متحدہ کی طرف دیکھ رہی ہے ایم کیو ایم اور عوام کے درمیان فیصلہ ختم کرنے آیا ہوں متحدہ قومی موومنٹ اپنی کھوئی ہوئی پوزیشن واپس لے گی.

انہوں نے کہا کہ سڑکوں کا حال یہ ہے کہ کوئی پتھری کا مریض اگر ان روڈوں پر چلے تو میں سمجھتا ہوں پتھری ویسے ہی نکل جائے گی ٹول ٹیکس کا بہت بڑا مسئلہ ہے ٹنڈوالہیار کی عوام کے ساتھ اس پر بھی ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی انجینئر صابر قائم خانی نے آواز اٹھائی ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ کے ہر مسئلے پر آواز اٹھائی ہے آنے والے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان بھرپور حصہ لے گی اور ایک دفعہ پھر سے میرپور خاص،نواب شاہ سکھر اور ٹنڈوالہیار سے ایم کیو ایم پاکستان بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اس موقع پر سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن سلیم رزاق،حق نواز قائم خانی،خوشی مغل،بھولو شاہ،ڈسٹرکٹ انچارج رئیس احمد خانزادہ سمیت ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں