لاہور(رپورٹنگ آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے ویپ اور الیکٹرک سگریٹ پر پابندی کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت کے لا ء افسر کو جواب جمع کروانے کے لئے آئندہ سماعت تک کی مہلت دے دی ۔
لاہور ہائیکورت کے جسٹس انوار حسین نے ویپ مال سمیت 74 ڈیلرز کی درخواست پر سماعت کی ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عمران خان پیش ہوئے اور استدعا کی کہ چیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری کا جواب جمع کروانے کیلئے مہلت دی جائے ۔عدالت نے پنجاب حکومت کے لا ء افسر کی مہلت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔
درخواست میں چیف سیکرٹری ، ہوم سیکرٹری اور سی سی پی او کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت ویپ اور الیکٹرک سگریٹ درآمد کرنے کی اجازت دیتی ہے،کسٹمز ڈیوٹی ادا کرکے کاروبار کررہے ہیں ، آئین ہر شہری کو کاروبار کرنے کا حق دیتا ہے، پنجاب حکومت نے ویپ اور الیکٹرک سگریٹ پر پابندی عائد کردی ہے، ویپ اور الیکٹرک سگریٹوں کی دکانوں کو سیل کردیا گیا ہے۔