طارق فضل چودھری 10

وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا بنگلہ دیش میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بنگلہ دیش میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایکس پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے بنگلہ دیش کے عوام جلد اس آزمائش سے نکلیں،مشکل کی اس گھڑی میں بنگلہ دیشی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں،جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں