تعلیمی اداروں 103

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔

وفاقی محکمہ تعلیم کی جانب سے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں 26 دسمبر سے 3 جنوری تک تعطیلات ہوں گی، تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں 5 جنوری دوبارہ سے بحال ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں