اسلام آباد ہائیکورٹ 7

وفاقی حکومت کی نئی ایل پی جی پرائسنگ پالیسی کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری، جواب طلب

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی نئی ایل پی جی پرائسنگ پالیسی کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا، اٹارنی جنرل سے 8 دسمبر کو معاونت طلب کرلی۔جسٹس خادم حسین سومرو نے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کی درخواست پر نوٹس جاری کردیے، درخواست گزاروں نے نئی ایل پی جی پالیسی کو چیلنج کررکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں