سینیٹر اعظم نذیر تارڑ 226

وفاقی حکومت کا سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو سینیٹ میں قائد ایوان بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی حکومت نے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو سینیٹ میں قائد ایوان بنانے کا فیصلہ کرلیا،ذرائع کے مطابق اعظم نذیر تارڑ کے وزیر قانون بننے سے معذرت کرنے پر فیصلہ کیا گیا ، نواز شریف نے سینیٹراعظم نذیر تارڑ کو وزیر قانون بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

اعظم نذیر تارڑ قائد ایوان سینیٹ کے عہدے کے ساتھ وکالت بھی جاری رکھ سکیں گے ، وسیم سجاد، اعتزاز احسن نے بھی قائد ایوان سینیٹ ہوتے ہوئے وکالت جاری رکھی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں