اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے مطابق گیارہویں جماعت میں کامیاب ہونے والے طلباء کا تناسب 65.31 فیصد، جبکہ بارہویں جماعت میں کامیابی کا تناسب 85.95 فیصد رہا۔
پری میڈیکل گروپ میں آرمی پبلک سکول کی عمارہ اظہر نے 1079 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ پنجاب کالج کے محمد جہانزیب 1078 نمبر کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، سیدہ ایمان فاطمہ نے 1076 نمبر حاصل کر کے پری میڈیکل گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پری انجینئرنگ گروپ میں ایمان ارجمند 1075 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن پر رہیں، زینب سمیع نے 1070 نمبر کے ساتھ دوسری، جبکہ عنزہ فاطمہ نے 1068 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پنجاب کالج کے عبداللہ اظہر نے سائنس جنرل گروپ میں 1063 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، سائنس جنرل گروپ میں پنجاب کالج کی ہادیہ ذکریہ نے 1056 نمبر سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کامرس گروپ میں پنجاب کالج کی آمنہ آصف نے 1046 نمبر سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔









