سہیل آفریدی 40

وفاق نے خیبرپختونخوا کو تجربہ گاہ بنایا ہوا، اب مزید نہیں چلے گا، سہیل آفریدی

پشاور(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کوتجربہ گاہ بنایا ہوا ہے، اب ایسا مزید نہیں چلے گا۔

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے، یہ خیبرپختونخوا حکومت کو بدنام کرنے کے لیے اربوں خرچ کرتے ہیں، جب سے ہم نے 200 ارب کا پیکیج دیا اُن کی چیخیں نکل رہی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ جس دن میری ایک روپے کی کرپشن ثابت سی دن استعفیٰ دوں گا، اس طرح کی آفر اربوں کی کرپشن کرنے والے نہیں دے سکتے، ایسی آفرمرد کے بچے دیتے ہیں، این ایف سی کا مقدمہ لڑ رہا ہوں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخو کا کہنا تھا کہ این ایف سی کا شیئرغیرقانونی طریقے سے تقسیم ہو رہا ہے، یہ این ایف سی کے پیسوں کو بھی کھا رہے ہیں، خیبرپختونخوا کا سالانہ 500ارب کھایا جا رہا ہے، این ایف سی پر آواز اٹھاتا ہوں تو میرے خلاف ڈرامےشروع ہو جاتے ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ موت سےڈرتا نہیں اور کرسی کی مجھے لالچ نہیں، ہم وفاق سے خیبرپختونخوا کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، ہم نے مل کریہ مقدمہ جیتنا ہے، انشااللہ یہ مقدمہ ہم جیتیں گے، خیبرپختونخوا میں سی این جی کے پمپ بند ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے کو گیس کے حوالے سے بھی حق نہیں دیا جارہا، وفاق بجلی کی مد میں سالانہ36ارب دیتا ہے، پنجاب کوبجلی کی مد میں65 ارب دیے جا رہےہیں، ہمیشہ سے خیبرپختونخوا کےساتھ امتیازی سلوک ہورہا ہے۔

انہوں نےکہا کہ خیبرپختونخوا کوتجربہ گاہ بنایا ہوا ہے، اب ایسا مزید نہیں چلےگا، رنگ روڈ پر بھی بی آر ٹی چلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں