وزیرِ اعظم 118

وزیرِ اعظم کا مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ ،عید کی مبارکباددی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سربراہ جمیعتِ علمااسلام مولانا فضل الرحمن کو ٹیلی فون کیا اور عید کی مبارکباددی۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نےے مولانا فضل الرحمن کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عید الفطر کی مبارکبادیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مولانا فضل الرحمن نے بھی وزیرِ اعظم کو عید کی مبارکباد پیش کی۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعاکی۔ دونوں رہنماؤں نے عید کے موقع پر فلسطین اور کشمیر کے عوام پر ظلم و جبر کے خاتمے کیلئے بھی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں