اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔
جاری بیان میں محسن نقوی نے24 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔









