محسن نقوی 14

وزیرداخلہ محسن نقوی کا سابق گورنر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل (ر)عمران اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سابق گورنر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل (ر)عمران اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے بیان میں وزیرداخلہ نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے بلندیِ درجات اور مغفرت کی دعاء کی ۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔

محسن نقوی نے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں