مریم نواز شریف 12

وزیراعلیٰ کا بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ سوم میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پر اظہار تشکر

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ سوم میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر اظہار تشکر کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نوکچہ، چاغی اور زیارت کراس، پشین میں 21 دہشتگرد ہلاک کرنے پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جام شہادت نوش کرنے والے کسٹمز افسروں سمیت 6 جوانوں کوبھی خراج عقیدت پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں