مریم نوازشریف 43

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی امت مسلمہ کو عیدالاضحی کی مبارکباد

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں ہر پاکستانی سمیت پوری امت مسلمہ کو عیدالاضحی کی مبارکباد دی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عید الاضحی کے دن عوام کی حفاظت کے لئے سرحدوں پر مامور جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے یوم عید پر صفائی آپریشن اور دیگر فرائض سرانجام دینے والے افسروں اور عملے کو شاباش دی۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے عید الاضحی کے موقع پر شہداء کے خاندان سے اظہار یکجہتی کیا۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت میں قربانی کرنے والے ہر مسلمان کے لئے حرف عقیدت ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اسرائیلی جارحیت کا شکار ہونے والی کمسن طالبات سمیت تمام شہداء کی عظیم قربانی کو سلام پیش کیا اورکہاکہ عیدالاضحی ایثاراورقربانی کا درس دیتی ہے،نادار طبقے کو خوشیوں میں شریک کریں او راللہ تعالیٰ کو راضی کریں ۔ محروم اور غربا کے ساتھ خوشیاں بانٹیں،سب کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی عید کا پیغام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں