مریم نوازشریف 42

وزیراعلیٰ مریم نواز کا اچھرہ میں تین معصوم بچوں کے قتل پراظہار افسوس، واقعہ کی فوری رپورٹ طلب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اچھرہ میں تین معصوم بچوں کے قتل پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے اور تین بچوں کے قتل کے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے معصوم بچوں کے قاتل کی فوری گرفتاری کا حکم دیا اورمقتول بچوں کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور صبر کی دعا کی ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ بچوں کے سفاکانہ قتل کا واقعہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔

معصوم بچوں کے قتل کہ ذمہ دار قانونی کارروائی اور کڑی سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں