مریم نواز شریف 33

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا آذربائیجان پہنچنے پر پُرتپاک خیر مقدم

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچنے پر پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔

مریم نوازشریف اور وفد کا باکو ایئر پورٹ پر ڈپٹی منسٹر ڈیفنس انڈسٹری مسٹر مہمان بوکسی سوف نے استقبال کیا، پاکستان میں آذربائیجانی سفیرخضر فرہادوف اور ان کی اہلیہ، آذربائیجان میں پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور ان کی اہلیہ بھی استقبال کیلئے ای۴ر پورٹ پر موجود تھیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف تین روزہ دورہ کے دوران حکومت آذربائیجان کی خصوصی سرکاری مہمان ہوں گی، مریم نواز 17 مئی کو آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے ملاقات کریں گی۔مریم نواز شریف باکو ورلڈ اربن فورم پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی، باکو اولمپک سٹیڈیم میں ورلڈ لیڈرز سمٹ سے خطاب کریں گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب ورلڈ اربن فورم پر اپنی چھت اپنا گھر ماڈل پیش کریں گی، افورڈ ایبل ہاؤسنگ سیکٹر میں پنجاب کا منفرد ماڈل اپنی چھت، اپنا گھر ورلڈ اربن فورم میں پیش کیا جائیگا۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین، وزیر کھیل فیصل ایوب، وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی، معاون خصوصی علی ڈار بھی وفد میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں