مراد علی شاہ 17

وزیراعلیٰ سندھ کا پنجگور میں 6 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے دوران 6 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کو آہنی ہاتھوں سے کچلا جائے گا اور امن دشمنوں کیلئے اس سرزمین پر کوئی جگہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست دشمن عناصر کا بھرپور طاقت سے خاتمہ کیا جائے گا اور پاک دھرتی کی حفاظت کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک میں امن، استحکام اور خوشحالی کا قیام ہی ہماری منزل ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جرات مندانہ کارروائیوں کو پوری قوم ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں