مراد علی شاہ 13

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کا خیرمقدم

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کا خیرمقدم کرتے ہوئے 9 فتنة الخوارج کی ہلاکت کو دہشت گردی کے خلاف اہم کامیابی قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی بہادری، جرا?ت اور پیشہ ورانہ مہارت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابلِ تحسین ہیں اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے قومی اتحاد اور یکجہتی ناگزیر ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز میں کامیابی ملکی امن، استحکام اور سلامتی کے لیے اہمیت رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں