اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف پیر کو سینئر سیاسی راہنما چوہدری نثار علی خان کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے چوہدری نثار علی خان کی خوشدامن کے انتقال پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا ۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ انہوں نے چوہدری نثار علی خان کی عیادت بھی کی۔
ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔









