لارج سکیل 251

وزیراعظم کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے، فرخ حبیب

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے، عمران خان ہر گز نواز شریف کی طرح نہیں ہیں،انکا ماضی بھی گواہ ہے کہ خلاف فیصلہ آئے تو سپریم کورٹ پر حملے کرتے رہے،یہ ہی ہیں وہ جوجسٹس(ر) قیوم جیسے ججز سے مرضی کے فیصلے لکھواتے ر ہے ۔

پیر کو کا مریم اورنگزیب کے بیان پر اپنے ردعمل میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ حکومت میں ہوتو سب اچھا ہوتا ہے، اپوزیشن میں ہوتو ہر معاملے میں اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا انکا وطیرہ ہے، ہمیں ادارے کو بدنام نہیں کرنا چاہیے جب ہم روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہو،ہمارے افسران اور جوان روزانہ قربانیاں دے رہے ہیں کل بھی ایک کیپٹن اور جوان شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال سے ہم سنتے آ رہے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد آرہی ہے،اب جب کہ ن لیگ کو عدم اعتماد ناکام ہوتی نظر آرہی ہے تو انکا دماغی توازن کھو گیا ہے، آج ن لیگ واپس ”مجھے کیوں نکالا”کی پوزیشن پر آکھڑی ہوئی ہے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ کو ہمیشہ اس وقت ٹیلی فون کالز کی یاد آتیں ہے جب وہ سیاسی طور پر بند گلی میں جاپہنچے ہیں،ن لیگ نے ہمیشہ قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دی،لندن میں بیٹھ کر حمدللہ جیسے ملک دشمنوں سے ملاقاتیں انکا وطیرہ رہیں ہیں،بھگوڑے بن کر لندن بیٹھے ہوئے نواز شریف اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں