وزیراعظم شہباز شریف 201

وزیراعظم کی عوام کو درپیش معاشی مشکلات کے حل کے لئے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے درپیش معاشی مشکلات کے حل کے لئے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کردی ۔ دور لاہور کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ملاقات ہوئی ہے۔

اس دوران وزیراعظم شہباز شریف نے درپیش معاشی مشکلات کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے موثر طریقے سے حل کرنے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید ہدایت کی کہ عوام کو اشیائے خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ مزید برآں وزیراعظم نے نظام بینکاری کو عام آدمی کی معاشی فلاح و بہبود کے لیے آسان بنانے پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں