شہباز شریف 43

وزیراعظم کی ضلع بنوں کے علاقے ڈومیل میں پولیس سٹیشن پر خودکش حملے کی مذمت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع بنوں کے علاقے ڈومیل میں پولیس سٹیشن پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پرافسوس کا اظہار کیا ہے ۔

جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں