وزیراعظم شہباز شریف 184

وزیراعظم شہبازشریف نے ملک بھر میں چینی کی برآمدات پر پابندی لگا دی

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے ملک بھر میں چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی ضرورت کو پہلے پورا کرنا اورقیمت کو مستحکم کرنا ہے،ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک پیغام میں ملک میں چینی کا ذخیرہ اور قیمت مستحکم رکھنے کے لئے اہم علان کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں ملک میں چینی کا ذخیرہ اور قیمت مستحکم رکھنے کے لئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ عوام کی ضرورت کو پہلے پورا کرنا ہے، قیمت کو مستحکم کرنا ہے۔ وزیراعظم نے ایکسپورٹ پر پابندی کے ساتھ سمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کا بھی حکم دے دیا اور کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔ وزیراعظم نے اپنے احکامات پر موثر عمل درآمد سے مسلسل آگاہ کرنے کی بھی متعلقہ اداروں کو ہدایت کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں