وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کی اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملے کی مذمت

اسلام آباد( رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف نے قبلہ ا ول مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر صہیونی مسلح افراد کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز کے مسجد اقصیٰ پر حملہ قابل مذمت اور پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے‘ عالمی برادری معصوم فلسطینیوں کی جانوں کے تحفظ اور بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد کرائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر حملہ قابل مذمت اور پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ، ہم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھرے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان نے مزید کہا کہ عالمی برادری لمحہ آگیا ہے کہ وہ معصوم فلسطینیوں کی جانوں کے تحفظ اور بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد کرائے۔