وزیراعظم 145

وزیراعظم شہباز شریف کا سینئر صحافی عبدالرئوف کے بیٹے کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سینئر صحافی عبدالرئوف کے بیٹے کے انتقال پرگہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعظم نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے عبدالرئوف سے اظہار تعزیت کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں