اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل انعام دینے کی سفارش واپس لیں۔
ایک بیان میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ امریکا یہود و ہنود کا دوست ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی معیشت جنگوں سے لوٹ مار اور اسلحے کی فروخت پر چلتی ہے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت پاکستان بھارت جنگ بندی پر تو شکر گزار ہو لیکن عدم توازن کا شکار نہ ہو۔انہوںنے کہاکہ عالم اسلام امت کے تحفظ کے لیے متحد ہو جائے۔









