وزیراعظم عمران خان 193

وزیراعظم اپنی پانچ سالہ مدت مکمل کرینگے،اسی فیصد پاکستانیوں کی رائے

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)اسی فیصدپاکستانیوں نے اس یقین کااظہارکیاہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی پانچ سالہ مدت مکمل کریں گے اوروسط مدتی انتخابات نہیں ہوں گے۔PULSEسروے کے مطابق باسٹھ فیصد لوگوں کویقین ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عدم اعتماد کی تحریک سے بچ جائے گی جبکہ تئیس فیصدلوگوں کی رائے ہے کہ حکومت ختم ہوجائے گی۔ پندرہ فیصدافرادنے کسی رائے کااظہارنہیں کیا۔

وزیراعظم عمران خان کے ریلیف پیکیج کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں تریسٹھ فیصد افرادنے احساس مالی امداد میں دوہزارروپے بڑھا کربارہ ہزار روپے سے چودہ ہزار روپے کرنے کے اعلان پراطمینان کااظہارکیاہے۔بتیس فیصدافرادنے مکمل عدم اطمینان کااظہارکیااورپانچ فیصدافرادنے کوئی رائے نہیں دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں