شہباز شریف 17

وزیر اعظم کا پنجگور میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹوزر داری نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز نے معصوم اور نہتے پاکستانی شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔انہوںنے کہاکہ حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں