وفاقی وزیر اطلاعات 165

وزیر اعظم نے انسداد دہشتگردی حکمت عملی اور دہشتگردی کی لعنت کے خلاف ترکی کی قربانیوں کو سراہا ہے، مریم اور نگزیب

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی اور دہشت گردی کی لعنت کے خلاف ترکی کی قربانیوں کو سراہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے دورہ ترکیہ کے دوران ہفتہ کو پاک ترک بزنس کونسل سے خطاب کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے ترکی کی انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی اور دہشت گردی کی لعنت کے خلاف اس کی قربانیوں کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی ناگزیر جنگ پر بھی ر روشنی ڈالی۔ اپنے ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات نے پاک ترک بزنس کونسل سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے خطاب کا ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں