شفیع جان 61

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا سوات ایکسپرس حادثہ میں جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اطلاعات خیبر پختونخواشفیع جان نے سوات ایکسپریس وے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔صوبائی وزارت اطلاعات و تعلقات عامہ حکومت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبائی وزیر شفیع جان نےجاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے، زخمیوں کو ہسپتال میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں کہا کہ صوبائی حکومت دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جاں بحق افراد کی مغفرت، درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں