رانا تنویر حسین 111

وزارت قومی غذائی تحفظ ملک کے زرعی گریجویٹس کے روشن مستقبل کے لیے پرعزم ہے، رانا تنویر حسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزارت قومی غذائی تحفظ ملک کے زرعی گریجویٹس کے روشن مستقبل کے لیے پرعزم ہے۔

زرعی گریجویٹس کی تربیت سے متعلق ایک اہم اجلاس وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں پہلے بیچ کی روانگی کے موقع پر وزیر موصوف نے تمام افسران کی کوششوں کو سراہا اور بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ٹیم کی اجتماعی کاوشوں کو سراہا ہے۔اجلاس میں طلبا اور چینی جامعات کے درمیان روابط کو مزید مثر اور بہتر بنانے کی ہدایت دی گئی۔

وفاقی وزیر نے آئندہ بیچ کی پراسیسنگ فوری مکمل کرنے کا حکم دیا۔رانا تنویر حسین نے چینی جامعات میں تربیتی دورانیہ تین ماہ سے بڑھا کر چھ ماہ کرنے اور طلبا کی تعداد 50 سے بڑھا کر 100 فی یونیورسٹی کرنے کا فیصلہ کیا۔ تمام تربیتی پروگرام چھ ماہ کی مدت پر مبنی ہوں گے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان چینی جامعات پر توجہ دی جائے جو جدید زرعی ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتی ہیں، تاکہ پاکستان کے زرعی مستقبل کو بہتر بنایا جا سکے۔انہوںنے کہاکہ وزارت قومی غذائی تحفظ ملک کے زرعی گریجویٹس کے روشن مستقبل کے لیے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں