اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے پمز سانحہ پر حکومتی کاروائی کو ناکافی قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ پمز ہسپتال کا واقعہ دراصل مجرمان غفلت کا کیس ہے، اب تک ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کیوں نہیں کی گئی۔
انہوںنے کہاکہ پمز واقعہ کے تمام ذمہ داران کو اب تک گرفتار کرلیا جانا چاہیے تھا،تعزیرات پاکستان کے تحت تمام ذمہ داران کے خلاف مقدمات درج ہونے چاہئیںتھے۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے پمز واقعہ کی تحقیقات کرائی جانی چاہیے تھیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کو پارلیمنٹ پر اعتماد کرنا چاہیے،وزیراعظم کو بیوروکریسی پرانحصار کرنے کی بجائے پارلیمنٹ پر اعتمادکرنا چاہیے۔
انہوںنے کہاکہ حکومتی اقدامات سے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام نہیں ہوسکے گی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کو ایسی کاروائی کرنی چاہیے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن بنچوں پر مشتمل ایک پارلیمانی کمیٹی کو اس واقعہ کی تحقیقات کرنی چاہیے۔








