اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نومبر 2021 میں ایک ماہ میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ برآمدات 2.9 بلین ڈالرز ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ پچھلے سال نومبر سے 34 فیصد اور 2018 نومبر سے 47% زیادہ ہے۔
جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ اس مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ٹوٹل 12.37 بلین ڈالرز برآمدات ہوچکی ہے جو 2018 کے پہلے 5 ماہ سے 37% زیادہ ہے