مائیک اسمتھ 11

نوجوان بلے بازوں کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے، مائیک سمتھ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مائیک سمتھ نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف نوجوان پاکستانی بلے بازوں کی کارکردگی بہت اچھی رہی لیکن یہ ابھی صرف شروعات ہے اور ہمیں بیٹنگ کے شعبے میں مزید بہتری کیلئے کافی کام کرنا ہے۔پی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مائیک سمتھ نے کہا کہ نوجوان بلے باز اذان اویس نے انگلینڈ کے خلاف عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور لارڈز ٹیسٹ میں جوفرا آرچر کے خلاف اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ طیب عارف جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنا پسند کرتے ہیں جبکہ طحہٰ وقت لے کر طویل اننگز کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،

ٹیم میں مختلف مہارتوں کے حامل بلے بازوں کی موجودگی انتہائی اہم ہے۔مائیک سمتھ کے مطابق تمام بلے باز بیٹنگ کے حوالے سے مزید سیکھنے کے خواہش مند ہیں اور ہر کھلاڑی میں اپنی کارکردگی کو بہتر سے بہترین بنانے کی بھوک موجود ہے۔پاکستانی بیٹرز کی انفرادی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے بیٹنگ کوچ نے کہا کہ بابر اعظم اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں اور امید ہے کہ جلد ان کے بلے سے بڑے اسکورز بھی سامنے آئیں گے۔ سلمان علی آغا نے انگلینڈ سیریز کے بعد اپنی بیٹنگ تکنیک میں معمولی تبدیلی کی ہے، جبکہ سعود شکیل بہترین فارم میں ہیں اور مڈل آرڈر کے ورلڈ کلاس بلے باز ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں