سڈنی/آکلینڈ(رپورٹنگ آن لائن)کرکٹ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کرکٹ نے ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔پیٹ کمنز آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ اسٹیو اسمتھ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔اسکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری، جیک کلیٹن، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مائیکل نیسر، میتھیو رنشا، کوری روکی چولی اور مچل اسٹارک بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔بیٹر جیک کلیٹن اور اسپنر کوری روکی چولی پہلی مرتبہ آسٹریلین اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔اسپنر نیتھن لیون اور بیٹر مارنوس لبوشین اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔
آسٹریلوی چیف سلیکٹر جارج بیلی نے کہا کہ نیتھن لیون کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنا ایک مشکل فیصلہ تھا، نیتھن لیون کی حالیہ میچز میں کارکردگی متاثر کن نہیں رہی۔جارج بیلی نے کہا کہ اسکواڈ میں ایک کھلاڑی کی شمولیت کا فیصلہ شیفلڈ شیلڈ کے اگلے رانڈ کے بعد کیا جائے گا۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔نیوزی لینڈ کے پیس اٹیک میں 7 فاسٹ بولرز شامل کیے گئے ہیں، ول او رورکی، میٹ فشر اور مائیکل رائے کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
انجرڈ مچل سینٹنر اور بلیئر ٹکنر فٹ ہونے کے بعد اسکواڈ کو آسٹریلیا میں جوائن کریں گے۔کپتان ٹام لیتھم، ٹام بلنڈل، ڈیون کانوے، جیکب ڈفی، میٹ فشر، ڈین فوکس کرافٹ، میٹ ہنری، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، ہنری نکلز، ول او رورکی، گلین فلپس، مائیکل رائے، راچن رویندرا، نیتھن اسمتھ اور ول ینگ اسکواڈ میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہو گا۔









