وزیر قانون 202

نواز شریف کی تاحیات نا اہلی کا معاملہ جلد حل ہو جائےگا‘ وزیر قانون

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تاحیات نا اہلی کا معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔میڈیا سے گفتگو اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مسجد نبوی میں ہونے والے واقعے کے مقدمات ریاست پاکستان کی طرف سے درج نہیں کیے جاسکتے، وزارت قانون اس سارے واقعہ کا جائزہ لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو لانگ مارچ سے قبل اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں پر نظر ڈالنی چاہیے، پی ٹی آئی حکومت کے کرپشن کے اسکینڈلز سامنے آرہے ہیں، بعض لوگ آئین سے زیادہ اپنے پارٹی لیڈر کو اہمیت دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں