لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے سینیٹ کے قبل از وقت انتخاب کی صورت میں عدالت جانے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ گیارہ فروری سے قبل سینیٹ الیکشن کا شیڈول غیر آئینی ہے، امید ہے الیکشن کمیشن غیر قانونی اقدام نہیں اٹھائے گا۔
رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ گیارہ فروری سے قبل اگر سینٹ انتخابات کا شیڈول دیا جاتا ہے تو یہ غیر آئینی ہوگا اور اس کے خلاف ہم عدالت جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں الیکشن کمیشن سے کوئی ایسی امید نہیں کہ ان کی جانب سے کوئی غیر قانونی اقدام اٹھایا جائے گا۔









