عدنان جیلانی 7

میں پتھر کے ساتھ بھی اداکاری کر سکتا ہوں،اداکارعدنان جیلانی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان جیلانی نے نوجوان اداکاروں کے غیر پیشہ ورانہ رویے پر کھل کر بات کرتے ہوئے سیٹ پر کام کرنے کے انداز پر سوالات اٹھا دیئے۔

عدنان جیلانی کا شمار پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر فنکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز پی ٹی وی سے کیا اور بعد ازاں نجی ٹی وی چینلز کے ڈراموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران عدنان جیلانی نے بتایا ہے کہ میں نے بعض نوجوان اداکارائوں کے ساتھ کام کیا ہے جو اپنے ساتھی فنکاروں کو مناسب ڈائیلاگ کیو بھی نہیں دیتیں،

بعض اداکارائیں طلاق سے متعلق سنجیدہ مکالمے ادا کرتے ہوئے بھی سوشل میڈیا استعمال کرنے میں مصروف رہتی ہیں۔سینئر اداکار کا کہنا ہے کہ ایسے رویے کے باعث اب میں پتھر کے ساتھ بھی اداکاری کر سکتا ہوں۔عدنان جیلانی نے واضح کیا ہے کہ انڈسٹری میں ایسے باصلاحیت نوجوان اداکار اور اداکارائیں بھی موجود ہیں جو اپنے فن کو بہتر بنانے کے لیے محنت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں