مرتضی وہاب 213

میں نے عدالت سے معافی مانگی ہے، بڑے احترام کے ساتھ عدالت میں اپنی بات کر رہا تھا، مرتضی وہاب

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ میں نے عدالت سے معافی مانگی ہے، بڑے احترام کے ساتھ عدالت میں اپنی بات کر رہا تھا، کسی کے خلاف فیصلہ کرنے سے پہلے سن لینا چاہیے، عدالتوں کیلئے میرا لاکھ احترام ہے،

پیر کو عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مرتضی وہاب نے کہا کہ میں نے عدالت سے معافی مانگی ہے، بڑے احترام کے ساتھ عدالت میں اپنی بات کر رہا تھا، کسی کے خلاف فیصلہ کرنے سے پہلے سن لینا چاہیے، عدالتوں کیلئے میرا لاکھ احترام ہے، یہ عدالت میری اپنی عدالت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بریک کے بعد فیصلہ ہوگا دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، عدالت کا جو فیصلہ ہوگا مجھے قبول ہے، اگر میرا اعزاز مجھے ملا تو میں کام کرتا رہوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں