لاہور( رپورٹنگ آن لائن) سینئر اداکار عدنان جیلانی نے کہا ہے کہ انسان کو دل کا صاف ہونا چاہیے ، میں دوستیاں بڑی سوچ سمجھ کر کرتا ہوں اور اپنی کمٹمنٹ کا بہت کھرا آدمی ہوں۔ ایک انٹر ویو میں عدنان جیلانی نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کو دھوکہ نہیں دیا البتہ بہت سے لوگوں نے میری سادگی کا بہت فائدہ اٹھایا ہے ۔
مجھے ایسے لوگوں کا معلوم بھی ہوتا ہے لیکن میں انہیں پھر بھی مارجن دیتا ہوں کہ شاید یہ راہ راست پر آ جائیں ۔ایسے لوگ دوسروں کا کچھ نقصان نہیں کرتے بلکہ ہمیشہ کے لئے دلوں سے اتر جاتے ہیں ۔ عدنان جیلانی نے کہا کہ اداکاری میرے خون میں شامل ہے کیونکہ والد محترم قربان جیلانی سینئر اداکار تھے اور ان کے ساتھ رہتے ہوئے یہ شوق پروان چڑھا ،میں نے اپنے والد سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔









