ماہرہ 147

مینارِ پاکستان واقعہ،ماہرہ کا شدید برہمی کا اظہار

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) اداکارہ ماہرہ خان نے بھی مینارِ پاکستان میں خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کے خوفناک واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں ماہرہ خان نے کہا کہ میں نے جو ابھی دیکھا اس پر یقین نہیں کرسکتی ہوں۔ماہرہ خان نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے اور میں پھر کہوں گی کہ ان درندوں کو ایسی سزا دیں کہ مثال قائم ہوجائے۔

اداکارہ نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں طنزیہ انداز میں کہا کہ میں معافی چاہتی ہوں کیونکہ میں بھول گئی تھی کہ غلطی تو اس لڑکی کی تھی۔انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ بیچارے 400 مرد اس لڑکی کی مدد نہیں کرسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں