شیر افضل مروت 12

میری معلومات کے مطابق وفاق نے ایمرجنسی کیلئے اپنی تیاری مکمل کرلی ،شیرافضل مروت کادعویٰ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ میری معلومات کے مطابق وفاق نے ایمرجنسی کیلئے اپنی تیاری مکمل کرلی ہے۔ایک بیان میں شیرافضل مروت نے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے ایمرجنسی کا نفاذ لانگ مارچ میں ان کی تعداد سے مشروط ہو گا۔انہوںنے کہاکہ مجھے یہ بھی علم ہوا ہے کہ کے پی کیلئے جو کونسل بنے گی اس میں اختیارولی کو بھی ذمہ داری ملے گی۔

شیرافضل مروت نے کہاکہ دونوں فریقین سامنے آنے سے پہلے ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہیں کیا واقعی آ رہے ہو، ایمرجنسی لگنے پر کونسل کیلئے سیاسی اکابرین اور بیوروکریٹس کے نام بھی فائنل ہو گئے ہیں ،پردے کے پیچھے ملاقاتیں ہورہی ہیں بیرسٹر گوہر کی پرسوں بھی ملاقات ہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ سہیل آفریدی نے جن کی ایما پر جو کچھ کیا وہ اپنا ہی بویا ہوا کاٹے گا، سہیل آفریدی سے متعلق جب پٹیشن دائر کی تھی تو اصول کی بنیاد پر کی تھی، 15اکتوبر تک نہیں آتے تو ان کی باتوں پر یقین نہیں کرنے والا نہیں ہوں ۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی سے نکالا گیا، 3سال سے بتائیں میرا قصور کیا ہے، گالیاں بھی دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں