حرا مانی 17

میرا صرف ایک دوست ہے اور وہ مانی ہیں،اداکارہ حرامانی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان اختلافات اور جھگڑے معمول کی بات ہیں، تاہم ان کے شوہر مانی نہ صرف شریکِ حیات بلکہ ان کے بہترین دوست بھی ہیں۔

حرا مانی نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ وہ اور مانی کبھی لڑتے نہیں، بلکہ دونوں کے درمیان کئی مرتبہ شدید جھگڑے بھی ہوجاتے ہیں۔اداکارہ کے مطابق میاں بیوی کے درمیان کبھی معمولی لڑائی ہوتی ہے تو کبھی بات شدید بحث تک پہنچ جاتی ہے، تاہم اختلاف کے باوجود ان کے درمیان گفتگو کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

حرا مانی نے کہا کہ وہ اور مانی دن میں کئی مرتبہ لڑتے ہیں، لیکن انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ان کا شوہر ہی ان کا دوست بھی بن جائے گا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے بہت سے لوگوں سے سنا ہے کہ ان کے شوہر اچھے دوست نہیں ہوتے، تاہم وہ اپنے شوہر سے دن بھر بات کرتی رہتی ہیں اور یہاں تک کہ لڑائی کے دوران بھی دونوں کے درمیان بات چیت جاری رہتی ہے۔حرا مانی نے کہا کہ”ماشاء اللہ، میرا صرف ایک دوست ہے اور وہ مانی ہیں”، ساتھ ہی انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کیلئے نظرِ بد سے بچنے کی دعا بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں